ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں بڑھتی دہشت گردی پر بولے سابق پولیس سربراہ، نوجوانوں کو دل کش لگ رہی ہے دہشت گردی

کشمیر میں بڑھتی دہشت گردی پر بولے سابق پولیس سربراہ، نوجوانوں کو دل کش لگ رہی ہے دہشت گردی

Tue, 05 Jun 2018 23:05:10    S.O. News Service

سری نگر ،05؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )جموں وکشمیر کے سابق پولیس سربراہ کلدیپ کھوڑا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی طرف تعلیم یافتہ نوجوانوں کے متوجہ ہونے اور بندوق تھامنے کی عادت کے پسندیدہ اور دل کش متبادل بننے کے ساتھ کشمیر میں ایک مذہب پیدا ہو چکا ہے۔

کھوڑا نے ایک بلاگ میں کہا کہ دہشت گردی کی جہتیں اور منظر نامہ میں تبدیلی آ رہی ہے۔ کھوڑا نے کہاکہ لیکن وادی میں جہاں دہشت گردی گزشتہ تین دہائیوں میں مضبوط جگہ بنا چکی ہے، یہاں بندوق اٹھانا محض آسانی سے دستیاب متبادل نہیں، بلکہ ایک پسندیدہ اور دلکش متبادل بن گیا ہے۔

گزشتہ سال سبکدوش ہونے سے پہلے کھوڑا ریاست کے چیف ویجلنس کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کھوڑا 2007 سے 2012 تک جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ رہے ہیں۔

کھوڑا نے آگے کہاکہ پہلے نہیں سنا جاتا تھا، لیکن اب حقیقت یہ ہے کہ بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان دہشت گردی سے جڑ رہے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پڑھنے والا ایک مقامی پی ایچ ڈی کر رہا نوجوان، کشمیر یونیورسٹی کا ایک فیکلٹی ممبر جو تصادم میں مارا گیا، ایک مشہورعلیحدگی پسند کا ایم بی اے ڈگری یافتہ بیٹا، حال میں دہشت گردی سے جڑے کچھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کچھ مثالیں ہیں۔ 


Share: